اسلام آباد:تحریک انصاف کا لانگ مارچ،، ڈی سی اسلام آباد کو اجازت کے لیے درخواست دے دی گئی۔ دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پُر امن دھرنے کی اجازت دی جائے اور شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری شہزاد گُل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیاہے کہ 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پُر امن دھرنے کی اجازت دی جائے اور شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں۔ تحریک انصاف نے مارچ کو روکنے کے لیے راستے بند کرنے اور ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی ، درخواست میں کہا گیاہے کہ عدالت ا نتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے ، درخواست میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایاگیاہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون کو جانے والے دیگر راستوں کو آج رات تک سیل کیے جانے کا امکان ہے ، ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ سے بھی پلان طلب کرلیا۔ رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ اہم فیصلوں کی منظوری دے گی جس کا اجلاس منگل کو متوقع ہے، اجلاس میں پنجاب پولیس ،ایف سی اور رینجرز کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.