اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کو ضمیر فروش قرار دے دیا۔ پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اچھا ہوا ضمیر فروش بے نقاب ہو گئے، جیت ہماری ہوگی ، کسی صورت اپنے نظریے سے پیچھے ہٹوں گا نہ ہی ان حرکتوں سے بلیک میل ہوں گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے منظر عام پر آنے کے بعد کی صورتحال پر غور کیاگیا۔وزیر اعظم کا منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے منحرف ارکان کو ضمیر فروش قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی جبکہ وزیراعظم ان اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے اسپیکر کو باقاعدہ خط لکھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور نئی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اچھا ہوا ضمیر فروش بے نقاب ہو گئے، اپوزیشن کی اس چال کے باوجود تحریک عدم اعتماد ہم جیت رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ترجمانوں سے کہاکہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہو گی، کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے ہٹوں گا اور نہ ہی ان حرکتوں سے بلیک میل ہوں گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر راج کی تجویز دی جس پر وزیراعظم خاموش رہے۔
Comments are closed.