اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے شرم ناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ فیکٹری پر حملہ آور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں خود اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں، اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں، تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
آج سیالکوٹ کی ایک نجی فیکٹری میں ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں تشدد کرکے سری لنکن مینیجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اورسڑک بلاک کرکے اس کی لاش کو نذر آتش کیا۔
Comments are closed.