وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے مختص۔۔ مواصلات، آبی وسائل، اعلیٰ تعلیم ترجیح

آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے مختص کیا گیاہے، جس میں مواصلات، آبی وسائل، کورونا کی روک تھام، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ  میں سے وفاقی وزارتوں کو 672 ارب روپے ملیں گے، دستاویزات کے مطابق آبی وسائل کے لیے 110 ارب روپے، این ایچ اے کیلئے 113 ارب اور پیپکو کے لیے 53 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ قدرتی آفات کے باعث پیدا ہنگامی حالات و دیگرصورتحال سے نمٹنے کیلئے 60 ارب روپے ، ایچ ای سی کے لیے 37 ارب روپے مختص کیے گئے۔

آئندہ مالی سال کابینہ ڈویژن کو56ارب2کروڑ، موسمیاتی تبدیلی کو 14ارب ، وزارت خزانہ کو94ارب روپے اور منصوبہ کمیشن کو 90 ارب روپے ملیں گے۔ ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 14 ارب94 کروڑ، وزارت اطلاعات کے لیے 1 ارب 84 کروڑ اور وزارت داخلہ کیلئے 22 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ امورکشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے61ارب اور وزارت قانون و انصاف کے لیے 6 ارب کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال نیشنل ہیلتھ سروسز پر 22ارب82 کروڑ خرچ ہوں گے جب کہ پٹرولیم ڈویژن کو 3 ارب 7 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ میں سے ریلوے ڈویژن کو 30 ارب روپے اور سائنس و ٹیکنالوجی کو 8 ارب 11 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔

Comments are closed.