برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان گزشتہ روزکنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو شکست دے کر تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔العریبیہ کے مطابق صادق خان کو مد مقابل سوزن ہال پردو لاکھ 75 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔ جبکہ ہال کو آٹھ لاکھ 13 ہزار سے بھی کم ووٹ ملے۔جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں 107 کونسلوں میں سے 102 نے جمعے کی رات اپنے مکمل نتائج کا اعلان کیا۔
کنزرویٹو پارٹی کے چار سو سے زیادہ کونسلروں کو شکست ہوئی۔ پارٹی کو 10 کونسلوں میں شکست ہوئی۔سالہ صادق خان پاکستانی ماں باپ کی اولاد ہیں۔ کسی مغربی ملک میں مسلسل تیسرے بار لندن جیسے شہر کے میئرکا انتخاب ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ صادق خان نے اس تاریخی فتح کے لیے 10 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے کہ صادق خان نے 2005 میں برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کا رکن بننے سے قبل اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انسانی حقوق کے ایک وکیل کے طور پر کیا تھا 2016 میں پہلی بار منتخب ہونے والے صادق خان کسی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر ہیں اور 2000 میں لندن کے میئر کا عہدہ تخلیق ہونے کے بعد سے وہ تین مرتبہ میئر بننے والے لندن کے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔
Comments are closed.