آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔

۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے اور درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈیکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔

 

Comments are closed.