سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی سفارتی کوششیں تیز
اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دورہ پاکستان کے دوران، عادل الجبیر وزیر خارجہ پاکستان سے باضابطہ ملاقات کریں گے جبکہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں امن، پاکستان بھارت کشیدگی، سفارتی حل، اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو متوقع ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب پاک بھارت تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر متحرک ہے اور یہ دورہ بھی ان ہی امن کوششوں کا تسلسل ہے۔ سعودی عرب ماضی میں بھی جنوبی ایشیائی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سعودی وزیر مملکت کے اس دورے کو نہایت اہم سفارتی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں کشیدگی کے خاتمے اور بات چیت کے عمل کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔
Comments are closed.