12 جولائی کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر وضاحت جاری کردی ۔ سپریم کورٹ نے کہاہے کہ پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں،الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرے، الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے ،فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کے نتائج ہو سکتے ہیں۔
اکثریتی فیصلہ دینے والے آٹھ ججز کی جانب سے چار صفحات پر مشتمل وضاحت میں کہاکہ الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا۔ الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا،بظاہر الیکشن کمیشن کا فیصلے پر وضاحت طلب کرناغلط فہمی پیدا کرنے کے مترادف ہے، پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں،الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔ فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کے نتائج ہو سکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست نمٹائی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے 12 جولائی کے فیصلے میں پاکستان تحریک انصاف کوپارلیمانی سیاسی جماعت تسلیم کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی حقدار قرار دے دیا تھا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بھی کالعدم قرار دے دئیے تھے ۔
Comments are closed.