سینیٹ آف پاکستان کی 37 نشستوں پر الیکشن آج ہوگا

 اسلام آباد: اسلام آبادکی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار پہلے ہی  بلامقابلہ منتخب  ہو چکے ہیں۔

  سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے جاری رہے گی ۔صوبوں کی نشستوں پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اسلام آبادکی دو نشستوں پر اراکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ سے ہوں گے۔سب سے اہم مقابلہ حکومتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے درمیان ہو گا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست کے لیے قومی اسمبلی کے 341 ا راکین ووٹ ڈال سکیں گے ۔

وفاقی اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار ،خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 13اور اقلیتوں کی نشستوں پر8 امیدوار میدان میں ہیں۔اسلام آباد میں سینٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی ہال کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی ہال کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

Comments are closed.