وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پرمیڈرڈ پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر سپین کےدارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔اڈولفو سوریز میڈرڈ باراجس ائرپورٹ پہنچنے پر سپین میں تعینات پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور اور وزارتِ خارجہ اسپین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ،اسپین کے وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کر رہے ہیں

شاہ محمود قریشی سپین کے وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کررہے ہیں۔وزیر خارجہ اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

Comments are closed.