کراچی :پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی اور نون لیگ کا پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلاول ہاوس کرا چی میں چیئرمین پیپلز بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور کراچی کے ضمنی انتخا ب پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو زرداری سے کہاکہ این 249 کے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی ،نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسما عیل کی حمایت کرے ۔
نون لیگ کی درخواست پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں آگا ہ کریں گے ۔ اس موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔
Comments are closed.