پاکستانی ہو جائیں تیار، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سائینو ویک کی دو خوراکیں لگوانے والوں کے اینٹی باڈیز کچھ عرصے بعد نمایاں حد تک کم ہو جاتے ہیں، اس لئے ویکسین بوسٹر لگوانا پڑ سکتا ہے۔
ادویات، ان کے استعمال کے نتائج کے حوالے سے تحقیق کرنے والے ادارے میڈآرکائیو نے چینی اداروں کی مدد سے کی گئی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ سائینو ویک کی دو خوراکیں زیادہ دیر تک موثر نہیں رہتیں اور ویکسین لینے کے بعد بننے والے اینٹی باڈیز میں کمی واقع ہوتی ہے۔
تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ چین میں سائنو ویک کے نتائج جاننے کے لئے اس ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے 18 سال سے 59 سال کے افراد پر تحقیق کی گئی، جس میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ سائنوویک دوخوراکیں لگوانے والوں کے اینٹی باڈیز میں 6 ماہ بعد نمایاں کمی ہوئی۔
سائینو ویک کی دو ہفتے کے وقفے کے بعد دوسری خوراک لینے والے 16.9 فیصد افراد کے اینٹی باڈیز مخصوص حدتک برقراررہے،جب کہ چارہفتے بعددوسری خوراک لینے والے35.2فیصد افرادکےاینٹی باڈیزمخصوص حدتک برقرار رہے، سائنو ویک کے بوسٹر شاٹس اینٹی باڈیز بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.