ہسپانوی وزارت خارجہ نےاسرائیل کے لئے ہتھیاروں کو لے کر جانے والے بحری جہاز کو سپین کے ساحل پر رکنے کے لئے اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔ حکومت نے آئندہ بھی اسرائیل کے اسلحہ لے کرجانے والے جہازوں کو ہسپانوی بندرگاہوں پر رکنے کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیایے۔
مال بردار جہاز بورکم نے کارتاخینا کی بندرگاہ پرلنگراندازہوناتھا۔ ایک این جی اونے اطلاع دی کہ بحری جہاز اسلحہ لے کراسرائیل جارہاہے۔ نیویگیشن ویب سائٹ کے مطابق ڈینش پرچم والا جہاز 8 اپریل کو ہندوستان کی بندرگاہ مدراس سے روانہ ہواتھا۔
وزیرخارجہ نےکہاہے کہ سپین خطے میں امن کا خواہش مند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپین بہت جلد فلسطینی ریاست کو بھی تسلیم کرنےجارہاہے۔
ہسپانوی صدر پیدروسانچز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے مختلف یورپی ممالک کا دورہ بھی کیاتھا سپین نے جولائی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے رکھایے۔
Comments are closed.