سپین قومی اسمبلی انتخابات 23 جولائی کو شیڈول۔۔۔کس جماعت کا پلڑا بھاری

سپین میں قومی اسمبلی کے لئے انتخابات 23 جولائی کو ہورہے ہیں۔اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات میں ہار کے بعد قبل ازوقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔بلدیاتی انتخابات میں سپین کی دائیں بازو کی جماعت پارتیدو پاپولر نے اور بائیں بازو کی سوشلسٹ حکمران جماعت سوشلسٹ ورکرز پارٹی کو شکست دی تھی

الیکشن میں ایوان زیریں کے 350 ممبران جبکہ 208 سینٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔23 جولائی کو پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا انتخابات میں 37.4ملین لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2.3 ملین لوگ دوسرے ممالک میں مقیم ہیں 2.5 ملین لوگوں نے ڈاک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 1.6 ملین لوگ پہلی بار ووٹ پول کریں گے۔

سپین میں انتخابات ڈی ہاونڈ سسٹم کے تحت ہوتے ہیں جس میں ووٹوں کے تناسب کے حساب سے سیاسی جماعتوں کو سیٹیں ملتی ہیں۔ انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ 17 اگست تک تشکیل دی جائے گی، افتتاحی اجلاس کے دس روز کے اندر وزیراعظم کا انتخاب کیاجائے گا جس کے لئے 176 ووٹ درکار ہوں گے۔

رواں سال انتخابات میں کسی بھی جماعت کا واضع اکثریت حاصل کرنے کا امکان نہیں۔ دائیں بازو کی جماعت پارتیدو پاپولر/ پیپلزپارٹی کا سخت نظریات رکھنے والی جماعت بوکس کے ساتھ اتحاد کا امکان ہے۔ انتخابی پولز میں پارتیدو پاپولر کی جیت کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ تاہم سوشلسٹ جماعت بھی جیت کےلئے پرامید ہے۔انتخابات میں ملک بھر سے تقریبا 18 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ سپین میں انتخابات 4 سال کے بعد ہوتے ہیں جبکہ الیکشن کی اصل تاریخ 10 دسمبر 2023 تھی۔

Comments are closed.