سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کا پاکستان کے سفارتی رویے کو خراج تحسین – بھارت کے حملے پر متوازن ردعمل کی تعریف

سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے کانگریس میں اپنی تقریر کے دوران پاکستان کے سفارتی رویے کو سراہا اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کےردعمل کو “متوازن اور ذمہ دارانہ” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے حملے کے باوجود پاکستان نے نہ صرف سفارتکاری کا راستہ اپنایا بلکہ عالمی امن کو ترجیح دے کر ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

پیدرو سانچز کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان تناؤ کے باوجود پاکستان نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا، جو دنیا کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کا مفہوم صرف عسکری طاقت نہیں بلکہ مؤثر سفارتکاری بھی ہے، اور یہی اصل ذریعہ ہے تنازعات کے حل کا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کثیرالجہتی نظام کے تحت تنازعات کو روکنے اور عالمی استحکام قائم رکھنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرے۔

سپین کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسے ممالک کے درمیان کشیدگی دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے عالمی برادری کو اس معاملے پر فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

پیدرو سانچز نے پاکستان کی قیادت اور سفارتی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے اسے ایٹمی کشیدگی کے ماحول میں “ذمہ داری کا عملی مظاہرہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سپین ایسا عالمی نظام چاہتا ہے جو انصاف، قانون اور امن پر مبنی ہو۔

Comments are closed.