شام کے جنوبی علاقے سیدہ زینب میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔
شنہوا کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کومقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں سے شام کے جنوبی علاقے میں متعدد فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا ۔
وزارت دفاعنے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نےدارالحکومت دمشق کے جنوبی دیہی علاقے میں سیدہ زینب کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے کی اطلاع دی۔
Comments are closed.