یوٹیوب، ٹک ٹاک سے کمائی، حکومت کا 15 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اب آمدن پر سالانہ 15 فی صد انکم ٹیکس دینا پڑے گا۔ پیسے بھی اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینک اکاونٹ میں آئیں گے ۔رقوم کی وصولی ویسٹرین یونین نہیں ا سٹیٹ بینک کے ذریعے ہوگی ، بینک میں ا کاونٹ کھلوانا بھی لازم ہوگا۔

 پالیسی کا اطلاق یو ٹیوب ،ٹاک ٹاک اور گوگل سمیت تمام سوشل میڈیا سے حاصل انفرادی ذرائع آمدن پر ہوگا۔15 فیصد ٹیکس سالانہ 400 ڈالر یعنی 64400 سے زائد آمدن پر عائد کیاجائے گا۔ ویسٹرن یونین کے ذریعے زرمبادلہ کی پاکستان منتقلی پر4.5فیصد فیس لاگو ہے جبکہ اسٹیٹ بینک سوشل میڈیا صارفین سے 2.5 فیصد سروس چارجز وصول کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق آن خدمات سے زرمبادلہ کمانے والوں کو30جون 2021تک حاصل آمدن 30ستمبر2021تک انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کے اس آمدن پر 15فیصد انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔توقع ہے اس اقدام سے سالانہ 8 ارب روپے کاٹیکس اکٹھا ہوگا۔

Comments are closed.