پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلئے انتظامیہ 2 روز میں فیصلہ کرے:اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست پر دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.