اطالوی وزیر اعظم جورجا میلونی نےغیر قانونی امیگریشن کو روکنے کی خاطر ورک ویزا سسٹم میں اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے بقول جرائم پیشہ منظم گروہ موجودہ نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ موجودہ ویزا سسٹم کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ان کے بقول جرائم پیشہ ایسے منظم گروہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی لا رہے ہیں، اس لیے ورک ویزے کا حصول آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ اٹلی آنے کے خواہش مند لوگ قانونی راستے اختیار کریں۔
میلونی نے اپنی کابینہ کی ایک میٹنگ میں کہا کہ حکومت ایک ایسا نظام بنائے گی، جس کے تحت اٹلی آنے کے خواہش مند افراد کو صرف نوکری کا کانٹریکٹ دکھانا ہو گا۔
اطالوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پشہ افراد فراڈ کے ذریعے غیرقانونی امیگرنٹس کو اٹلی لا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا، ”ہمیں اب اس کام کو روکنا ہو گا۔‘‘
”برادرز آف اٹلی‘‘ نامی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی پارٹی کی رہنما میلونی نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب یورپی پارلیمان کے الیکشن ہونے والے ہیں۔
Comments are closed.