غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کا نیک نیتی سے جائزہ لےرہیں ہیں:اسماعیل ہنیہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس  غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کا نیک نیتی سے جائزہ لے رہا ہے۔

حماس کے سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق، مصر کی انٹیلی جینس کے سربراہ عباس کامل کو ایک ٹیلی فون کال میں، ہنیہ نے کہا کہ وہ "مصر کے کردار کو سراہتے ہیں جو قطر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کی تجو یز کے جائزے کے لیے گروپ کی نیک نیتی کو اجاگر کیا۔”

برطانیہ کے مطابق، ثالثوں نے جنگ بندی کے ایک معاہدے کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت 40 دن کے لیے لڑائی روک دی جائے گی اور بہت سے مزید فلسطینی قیدیوں کے بدلے درجنوں یرغمالوں کا تبادلہ ہو گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے بدھ کو اسرائیل کا دورہ کرتے ہوئے عسکریت پسند تحریک پر جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے پر زور دیا۔

بلنکن نے کہا، "حماس کو ہاں کہنے کی ضرورت ہے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔”

بلنکن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "اگر حماس کو واقعی فلسطینی عوام کی پرواہ کا دعویٰ ہے اور ان کے مصائب کا فوری خاتمہ دیکھنا چاہتی ہے، تو اسے یہ معاہدہ کرنا چاہیے”۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.