مصری وزیراعظم کا حاجیوں کی اموات کانوٹس، کمپنیوں کےلائسنس منسوخ کرنےکاحکم

حج کے دوران حجاج کرام کے انتقال کے غیر معمولی واقعات کا مصر میں بھی اعلیٰ ترین سطح سے سخت نوٹس لیا ہے۔

العربیہ کے مطابق زیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے حکم دیا ہے کہ سیاحتی کمپنیوں کے لائسنس واپس لے لیے جائیں جبکہ ان کے مینجروں کو تفتیشی عمل سے گزارنے کے لیے پراسیکیوٹرز کے سامنے پیش کیا جائے۔بتایا گیا ہے

کہ اس سلسلے میں غیر قانونی طریقہ کار اختیار کرنے والی کمپنیوں کو کٹہرے میں لانے کا زیادہ امکان ہو گا۔

وزیر اعظم نے اس امر کا حکم ہفتے کے روز کابینہ سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔

کابینہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ان کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور انہیں جرمانے کر کے انتقال کر جانے والے حاجیوں کے خاندانوں کو ادائیگیاں کر نے کی بھی ہدایت کی جائے۔

Comments are closed.