عالمی برادری کو چاہیے کہ لبنان کو ایک اور غزہ نہ بننے دے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے  کہا ہے  کہ حزب اللہ کسی ایسے ملک کے خلاف تنہا کھڑا نہیں ہو سکتا ، جس نے 2006 کے بعد لبنان پر ایک ہی دن میں اپنے مہلک ترین فضائی حملے کیے تھے۔

پزشکیان نے CNN کے ساتھ فارسی زبان سے انگریزی میں ترجمہ کیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ، ” حزب اللہ کسی ایسے ملک کے خلاف تنہا کھڑا نہیں ہو سکتا جس کا مغربی ممالک، یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے دفاع کیا جا رہا ہے اورجس کی حمایت کی جارہی ہے اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔”

اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران حزب اللہ کو تحمل سے کام لینے پر زور ڈالنے کے لیے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے گا، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ “لبنان کو ایک اور غزہ نہ بننے دے۔”

پزشکیان نے، جو اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی “غیر عملی” کی مذمت کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات میں، میں نے کہا کہ قابض حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کی بے عملی بے معنی اور ناقابل فہم ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے پورے مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پھیلاؤ کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔”

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.