غزہ میں جنگ بندی کیلئےسربراہی اجلاس، ایرانی صدرترکی جائیں گے

اسرائیل حماس جنگ اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہو گی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ایک سر براہی اجلاس کے لیے ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل حماس جنگ اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہو گی ۔
دونوں رہنما حماس کے لیے اپنی حمایت کا کھلم کھلا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن ان کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں کیوں کہ ایران اور ترکی قفقاز اور شام میں اثر و

https://urdu.newsdiplomacy.com/رسوخ کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے حریف ہیں۔
ترکی حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور ترک صدر رجب طیب ایردوان حماس کو آزادی کی ایک تحریک سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس صورت حال میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو امید ہے کہ انقرہ میں ایردوان کے ساتھ مذاکرات میں وہ اس مشترکہ موقف کو مزیدتقویت

دے سکتے ہیں ۔

www.google.com

Comments are closed.