فلسطینیوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہے:آئرلینڈ

آئرلینڈ کے سفیر گیری کننگھم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا حق حاصل ہے۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں آئرش سفیر گیری کننگھم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی طرف فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ایک واضح فیصلہ ہے جو فلسطین کے ساتھ ہمارے تعلقات کی سطح کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئرلینڈ کی جڑیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اصولوں میں ہیں۔ ان اصولوں کے مطابق ہم سب علاقائی خودمختاری اور لوگوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.