شمالی غزہ میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی گئی

متحدہ عرب امارات نے شمالی غزہ میں 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی، جو ایک لاکھ 20 ہزار افراد کےلیے کافی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقے میں غذائی امداد کی محفوظ اور کامیاب فراہمی اور تقسیم کے عمل میں اضافے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم برادر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مصائب کے خاتمے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے یہ امداد امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ ( انیرا) کی شراکت کے ساتھ فراہم کی ہے ۔12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں۔

آپریشن شیولرز نائٹ 3 کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی کل تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے۔جس سے غزہ کے عوام کی شدید مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.