وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے غیر ملکیوں سے متعلق سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔
ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔
اجلاس میں وزارت داخلہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، متعلقہ اداروں و وزارت داخلہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
Comments are closed.