وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہ کیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر امید ہیں، ہمارے پاس اپنے پروگرام کیلئے پانچ سال کا وقت نہیں، ہمیں اگلے دو سے تین مہینوں میں کام دکھانا شروع کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے، لوگ رشوت، کرپشن اور ہراسانی کے ڈر سے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک یہ معیشت درآمد پر مبنی رہے گی ہمیں قرض دینے والوں کے پاس واپس جانا پڑے گا۔
Comments are closed.