مودی سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے ایک با ر پھر بے نقاب ہو گیا۔امریکی تھنک ٹینک نے نام نہاد سیکولر بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک کیٹو انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بھارت شخصی اورمعاشی آزادی انڈیکس میں تنزلی کے بعد 111 ویں نمبرپرآگیا۔ بھارت کی انسانی حقوق کے اعتبار سے 17 درجے جبکہ اقتصادی آزادی انڈیکس میں 26 درجے تنزلی ہوئی ہے ۔ انڈیکس میں انسانی آزادی کے حوالے سے اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں جب کہ بھارت کو صرف 6.43 پوائنٹس ملے۔
انڈیکس پوائنٹس قانون کی عملداری، مذہبی آزادی اور عوامی تحفظ کی صورت حال کی بنیادپر دئیے جاتے ہیں۔ انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والےممالک میں نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور ہانک گانک سر فہرست رہے ۔
Comments are closed.