امریکی محکمہ خارجہ کی بنگلہ دیش میں شوٹ آن سائٹ کے احکامات کی مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے  پریس بریفنگ میں بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں پر ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ وہاں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور ہم انہیں پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا،”ہم بنگلہ دیش میں تشدد کی تمام حالیہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور پرامن اجتماع کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔”

میتھیو ملر نے کہا” ہمیں ملک بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن میں جاری خلل کی خبروں پر تشویش ہے جس امریکی شہریوں سمیت بنگلہ دیش میں لوگوں کی اہم معلومات تک رسائی کی صلاحیت محدود ہوتی ہے،حکومت انٹرنیٹ سروس بحال کرے”

انہوں نے شوٹ آن سائٹ (موقع پر گولی مارنے) کے احکامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.