عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف یورپ میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں واحد یورپ وہ خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کے 31 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کورونا کے نئے کیسز میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کےمطابق امریکہ، برطانیہ، روس، ترکی اور جرمنی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.