اسلام آباد:نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پر جرمانوں پر200 فیصد کا اضافہ کر دیا گیاہے۔وفاقی وزیر مواصلات نےنظر ثانی شدہ جرمانے کی رقم کے نفاذ کی اصولی منظوری بھی دی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ جرمانے کار، جیب اور ایس یو ویز گاڑیوں کو کیے جائیں گے ۔ٹریفک قوانین میں سات نئے رولز بھی شامل کیے گئے ہیں جن کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوں گے۔
نئے منظور شدہ جرمانوں کے تحت اوور اسپیڈ نگ پر اب 750 کے بجائے 2500 روپے ، غلط اوور ٹیکنگ پر 300 کی بجائے 1500 روپے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر750 کی بجائے 5000 روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک رولز میں سات نئے قوانین بھی متعارف کروائے گئے ہیں ۔غیر قانونی پولیس لائیٹ استعمال کرنے پر 5000 جرمانہ ہوگا ،فینسی نمبر پلیٹ پر 1000جبکہ ایچ ائی ڈی لائیٹ کے استعمال پر 2000 جرمانہ عائد کیاجائے گا
دوران ڈرائیونگ موبائل یا ٹیب کے استعمال پر 500 روپے ، سیٹ بیلٹ نا باندھ کر گاڑی چلانے یا سفر کرنے پر 1500 روپے ، گاڑی کاسائیڈ شیشہ نہ ہونے پر 500 روپے اور کالے شیشوں پر 1000 روپے جرمانہ ہوا۔ ابتدائی طور پر یہ جرمانے کار، جیب اور ایس یو ویز گاڑیوں کو کیے جائیں گے ۔
Comments are closed.