اسلام آباد : راولپنڈی میں اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں بلال ثابت ہلاک ہو گیا۔ملزم سینکڑوں ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا
راولپنڈی میں اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم کو پولیس مقابلے میں بلال ثابت کو ہلاک کردیا ہے۔ ملزم بلال ثابت پولیس افسران، ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملہ کرکے ان کے بھائی کو شہید کرنے، سینکڑوں ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے ساتھ اس کا ساتھی امتیاز احمد بھی ہلاک ہوا۔ اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے نے انتہائی مطلوب ڈکیت کی گرفتاری کے لئے نصیرآباد کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ کاروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کو آگاہ کیا گیا
Comments are closed.