ائیر یونیورسٹی اور ہواوے کے مابین آئی سی ٹی اکیڈمی کے قیام کا معاہدہ

اسلام آباد۔ایئر یونیورسٹی اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے مابین آئی سی ٹی اکیڈمی کے قیام کیلئے معاہدہ طے پا گیاہے ۔ اکیڈمی کے قیام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر نامور یونیورسٹی انٹرپرائز تعاون ماڈل کو اپنانا ہے ۔ائیر اکیڈمی 24 ویں ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی ہوگی۔طلباء بی ایس سائبر سیکیورٹی ، آئی ٹی ، کمپیوٹر سائنس ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انجینئرنگ ایسوسی ایٹ ، پیشہ ورانہ اور ماہر سطح پر ہواوے کی سند حاصل کرسکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر کاشف کفایت نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی سائبر سیکورٹی کے قومی مرکز کا صدر مقام ہے یہاں ہواوے اکیڈمی کا قیام دوسرے طلباء کو بھی ایئر یونیورسٹی کی جانب راغب کرےگا۔ملک میں مزید ہواوے سائبر سیکیورٹی پروڈکٹ لائن ماہرین پیدا ہوں گے۔ ڈائریکٹر ہواوے سروس مسٹر ژانگ وو نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مستقل تکنیکی ترقی ہو رہی ہے ، ضروری ہے کہ ایک ہنر مند ٹیم کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کے ترقیاتی پروگراموں پر توجہ دی جائے،

وائس چانسلرائیر یو نیورسٹی جاوید احمد نے کہا کہ ہواوے اور ایئریونیورسٹی کے اس اقدام سے ہمیں کئی جہتوں میں فائدہ ہوگا۔ ہم اپنے کورس میں سائبر سیکیورٹی ، آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس میں ہواوے کے سرٹیفیکیشن کو شامل کریں گے۔ یہ اکیڈمی ہمارے فیکلٹی ممبران کو ماہرین سے استعفادہ حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ پاکستان میں اب تک 9000 سے زائد افراد نے عالمی سطح پر ہواوے کے سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں ۔ تقریب کے آخر میں یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر مارشل (ر)جاوید احمد ، ڈین کاشف کفایت ، ہواوے سروس ڈائریکٹر مسٹر ژانگ وو کے علاوہ دیگر متعلقہ پروفیسرز اور دونوں تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی۔

Comments are closed.