اسلام آباد : سندھ ہائیکورٹ میں سات ایڈشنل ججوں کی تقرری کے معاملے پر اکثریتی رائے سے اجلاس موخر کر دیا گیا
سندھ ہائی کورٹ میں سات ایڈشنل ججوں کی تقرری کا معاملہ ،،، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں جوڈیشیل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس نےعلیل ہونے کے باعث اجلاس کی صدارت وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اسپین سے وڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ایڈشنل ججز کے لیے تین ضلعی عدلیہ اور چار وکلاء کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ امجد علی بوہیو سیشن جج، راشد سولنگی جج اے ٹی سی، سعد قریشی سیشن جج، ارباب ہاکڑو ایڈووکیٹ، عبدالرحمان ایڈووکیٹ، خرم رشید ایڈووکیٹ اور خادم حسین سومرو ایڈووکیٹ کے ناموں پر غور کیا گیا۔بعد ازاں اکثریتی رائے سے جو ڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کمیشن کا اجلاس موخر ہو گیا۔کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔بہت اچھے ماحول میں آئندہ کے لیے مثبت گفتگو ہوئی۔
Comments are closed.