جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ، پرچم کی بے حرمتی
افغان شہریوں نے اتوار کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشتعل ہجوم نے قونصلیٹ پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کیرپورٹس کے مطابق حملہ افغان شہریوں کے احتجاج کے دوران ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو قونصل خانے پر دھاوا بولتے، پتھر پھینکتے اور پاکستانی پرچم کو اُتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ حملہ آوروں نے پرچم کو جلانے کی کوشش کی۔جرمن پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 سے 10 افغان شہری پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول کر پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہو گئے۔اس واقعے نے پاکستانی سفارتی حکام کو احتجاج پر مجبور کیا اور انہوں نے جرمن وزارت خارجہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ غیرملکی سفارتی مشن کی حفاظت جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے سفارتی تنصیبات کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے۔جرمن حکام نے فرینکفرٹ میں پاکستانی سفارتی حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی گردش کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔افغان شہریوں کے حملے کے بعد برلن میں پاکستانی سفارتخانے کا بیان
شرپسندوں کی 20 جولائی کو پاکستانی قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ میں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں۔
اس معاملے پر جرمن حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تاکہ ایسی صورت حال دوبارہ پیدا نہ ہو.یقینی بنایا جائے کہ شرپسندوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ہم اپنی کمیونٹی سے صبر اور پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔
Comments are closed.