اسلام آ باد :چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون گہرا ہو رہا ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان انٹلیجنٹ سسٹمز لیبارٹری پاکستان میں موثر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور انفراسٹرکچر مانیٹرنگ سسٹم جیسے اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام کر رہی ہےاور اس تعاون کے تحت پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملی ہے۔چین پاکستان زرعی اے آئی لیبارٹری اسمارٹ زرعی مشینری آلات سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے زرعی پیداوار کی کارکردگی اور فصل کی پیداوار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مذکورہ منصوبے نہ صرف تکنیکی تبادلے اور ٹیلنٹ کی تربیت کو فروغ دیتے ہیں اور مقامی سماجی اور معاشی ترقی کو بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی مصنوعی ذہانت کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے لئے قیمتی تجربہ اور ماڈل بھی فراہم کرتے ہیں۔
Comments are closed.