کامسٹیک کا 2023 ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان،5 پاکستانی بھی شامل

او آئی سی کی کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک اپنے بین الاقوامی ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے۔
یہ دو سالہ ایوارڈز او آئی سی کمیونٹی کے اندر سائنسی تحقیق اور اختراع میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔
ایوارڈز حاصل کرنے والوں کا انتخاب ایک سخت جائزہ کے عمل کے ذریعے کیا گیا ہے، 2023 کے ایوارڈ حاصل کرنے والے مختلف شعبوں میں سائنسی کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی لگن نے سائنسی علم نے نمایاں طور پر ترقی کی ہے اور جدت کو فروغ دیا ہے۔
کامسٹیک لائف ٹائم کنٹری بیوشن ایوارڈ برائے فزکس مشترکہ طور پر یاسمان فرزان (ایران) اور اصغری مقصود (پاکستان) کو دیا گیا اور ریاضی میں اسی زمرے کا دوسرا ایوارڈ سعید اکبری فیض آبادی (ایران) کو دیا گیا۔
کامسٹیک ینگ ریسرچر کا ایوارڈ احمد ذیشان (پاکستان) نے جیتا، کامسٹیک بہترین سائنسی کتاب کا ایوارڈ محمد سپوان سالیت (ملائیشیا) نے جیتا، کامسٹیک بہترین پیٹنٹ ایوارڈ سومیہ کوہی (ایران) اور امری یوسف (مراکش) نے مشترکہ طور پر جیتا، کامسٹیک بہترین ریسرچ پیپر کا ایوارڈ حیاتیات، کیمسٹری اور فزکس میں مشترکہ طور پر ایمان خونی (تیونس) اور شجاع الملک خان (پاکستان)، نسیم اقبال (پاکستان) اور اسماعیل اوکسوئے (ترکی)، کشیری محمد صالح (ملائیشیا) اور عنبرین کلثوم (پاکستان) کو بالترتیب دیا گیا ہے۔

جبکہ کے ایم عارف کبیر (بنگلہ دیش) نے ریاضی میں اسی زمرے کا ایوارڈ جیتا ہے۔
کامسٹیک تمام جیتنے والوں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Comments are closed.