وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں کم سن معذور بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت مجرم کو مقامی عدالت نے سزائے موت سنا دی۔
راولپنڈی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے 13 سالہ معذور بچی کے ساتھ جبری زیادتی کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی۔ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ مجرم نے گھناؤنا جرم کیامعافی کی کوئی گنجائش نہیں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کڑی سزا کے مستحق ہیں، جب تک مجرم کی موت واقع نہ ہوجائے اسے پھانسی پر لٹکاکر رکھا جائے علاوہ ازیں مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 40 سالہ مجرم محمد ایوب نے راولپنڈی کے تھانہ رتہ کے علاقہ میں ہمسائے کی معذور 13 سالہ بچی کو جبری طور پر گھر میں داخل ہوکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
Comments are closed.