آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں 33 ارب وصول ہوچکے، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے جو تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ اب تک کی جانےوالی وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ماضی میں ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔

Comments are closed.