امریکہ کی جانب سے چار موبائل لیبارٹریز پاکستان کے حوالے کر دی گئی
کورونا میں ڈاکٹرز، نرسز سب سے اہم کردار اداکیا۔امریکی حکومت نے 6 دہائیوں سے پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔61ملین خوراکین پاکستانی حکومت کو کورونا ویکسین دیں۔، ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد : امریکا کی جانب سے چار موبائل لیبارٹریز پاکستان کے حوالے کردی گئیں۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ حفاظہتی سامان ،امداد، ٹیسٹنگ کٹس ہر طرح سے کورونا میں پاکستان کے ساتھ رہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا قومی ادارہ صحت کو موبائل سیفٹی لیب حوالگی کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا میں ڈاکٹرز، نرسز سب سے اہم کردار اداکیا۔امریکی حکومت نے 6 دہائیوں سے پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔61ملین خوراکین پاکستانی حکومت کو کورونا ویکسین دیں۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ حفاظتی سامان، امداد، ٹیسٹنگ کٹس ہر طرح سے کورونا میں پاکستانی حکومت کے ساتھ رہےموبائل ٹیسٹنگ/سیفٹی لیب آج قومی ادارہ صحت کے حوالے کر رہا ہے۔کورونا م مہم میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے۔صاف پانی اور دیگر وبائی امراض کے حوالے سے بھی امریکہ پاکستان کی مدد کرتا رہا ہے۔امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت پاکستان کا صحت کے شعبے میں ساتھ دیتی رہے گی۔
تقریب سے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور وسائل کو بروئے کار کا رہے ہیں۔۔یو ایس ایڈ کی جانب سے چار جدید ترین موبائل لیب کی فراہمی ایک بروقت امداد ہے۔جدید ترین موبائل لیب کے استعمال کو بھر پور یقینی بنائیں گے
Comments are closed.