سول ایوی ایشن نےائیرپورٹ پر بارسلوناجانے والے مسافر کوتھپڑ مارنے کا نوٹس لے لیا

سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارسلونا جانے والے مسافر کو سٹاف کی جانے سے تھپڑ مارنے کا نوٹس لے لیاہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائن کے ملازم کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ مسافر کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کو انکوائری مکمل ہونے تک معمول کے افعال کی ادائیگی سے روک دیا گیاہے

سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ پر نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ایئرلائن اہلکار نے مسافر کے سفری دستاویزات دوسرے مسافر کو دے دی تھیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق غلطی کا علم ہونے پر دستاویزات واپس لیکر مسافر کے حوالے کر دیئے گئے تھے۔مسافر اور اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔بظاہر مسافر کو تھپڑ مارنے کے شواہد نہیں ملے۔

مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی اے اے نے نوٹس لیا تھا۔ویڈیو میں مسافر کی جانب سے ائیرپورٹ ہر تعینات عملے کی جانب سے بدتمیزی اور تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیاگیاہے

Comments are closed.