مرغزار چڑیا گھر کی رونق ”کاون ہاتھی” کو لینے خصوصی کارگو طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کو نور خان ائیر بیس پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔ کمبوڈیا منتقلی سے قبل کاون کو خصوصی کیبن میں داخل ہونے کی مشق کروائی جا رہی ہے ۔
کمبوڈیا کی حکومت نے کاون کی منتقلی کا پرمٹ آسٹریاکے ڈاکٹر عامر خلیل کے نام پر جاری کیاہے ، کاون کے ہمراہ دو غیر ملکی ڈاکٹرز اور 8 رکنی ٹیکنیکل اسٹاف بھی کمبوڈیا جا ئے گا جبکہ منتقلی کے اخراجات ڈونرز نے ادا کیے ہیں۔ کاون کو کمبوڈیا میں 25ہزار ایکٹر رقبے پر محیط سینچری میں رکھا جائے گا۔
کاون ہاتھی 1985 میں سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیاگیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کاون کوبیرون ملک بھیجنےکا حکم دیاجبکہ باقی جانوروں کو ملک میں ہی دیگر جگہوں پر منتقل کیا جا چکاہے ۔
Comments are closed.