اسلام آباد میں نیشنل پولیس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں پولیس اصلاحات کے حوالے سے مربوط روڈ میپ پیش کیاگیا۔ سال 2018 میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے اس وقت کے چیف جسٹس کی زیرصدارت اصلاحات کے لئےکمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی نے متعدد اجلاس منعقد کرنے کے اصلاحات کے لئے سفارشات مرتب کیں۔
پولیس کانفرنس میں کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لینے کے ساتھ ان پر عملدرآمد کے لئے منصوبہ پیش کیاگیا۔ نیشنل پولیس بیورو نے متعلقہ اداروں کی آرا کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک موثر اور مربوط روڈ میپ پیش کیا جس پر تمام موجودہ اور سابقہ پولیس افسراافسران نے اتفاق کیا۔کانفرنس سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد، وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے خطاب کیا۔
کانفرنس کے دوران نیشنل پولیس مینجمنٹ کی 16ویں میٹنگ کا انعقاد کیاگیاجس میں پولیس کے قومی سطح کے معاملات اور پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ بورڈ میٹنگ میں تمام پولیس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ پولیس کانفرنس میں سربراہان کے علاوہ عدلیہ، وکلاء، بار کونسلز، اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی، اور میڈیا کی اہم شخصیات نے شرکت کیا
Comments are closed.