بیرون ملک آسائیلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ جا ری کرنے کانوٹیفیکشن جاری۔
سیاسی پناہ لینے والے افراد کیلئےوزارت داخلہ نےاپنی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزارت داخلہ کسی ایسے شخص کو پاسپورٹ جاری نہیں کرے گی جو کے کسی بھی بیرون ملک میں سیاسی پناہ کا طالب ہو یا پہلے سی کسی دوسرے ملک میں اس نے پناہ لے رکھی ہو ۔
ڈائریکٹر جنرل، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی منظوری کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو اس پالیسی پرفوراََعملدرآمد شروع کر دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک ایمبیسیز اور سفارت خانوں کو تا حال نو ٹیفیکیشن نہیں مل سکا۔
تاہم نو ٹیفیکیشن کی باز گشت دوسرے ممالک کی ایمبیسیز اور سفارت خانوںتک پہنچ چکی ہے ۔
Comments are closed.