ملک میں کمر توڑ مہنگائی،بے روزگاری، وزیراعظم کی عوام کو صبر کی تلقین

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لوگ کہتے تھے عمران خان کھلاڑی ہے ، سیاست کیسے کرے گا؟ ایسے وقت میں میانوالی کے عوام نے میرا ساتھ دیا اور تحریک انصاف کو پہلی نشست یہاں سے ملی، مشکل معاشی صورتحال میں آپ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہوگا، یقین ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔

 عیسی خیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا، عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، انہیں عوامی مسائل کا پتا ہے ، اس لیے انہیں وزیر اعلی ٰ بنایا، لندن میں علاج کروانے والوں کو پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کا احساس نہیں ہوسکتا۔آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتا ہوں کہ تھانوں میں غریبوں پر ظلم نہیں ہونا چاہیے، کمزور جیلوں میں جبکہ بڑے چور لندن میں ہیں۔

Comments are closed.