مسلم لیگ ن کا عمران خان پر بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا الزام

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں لیگی رہنما خرم دستگیر اور ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی۔ لیگی رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان پرکڑی تنقید ،خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں ان کی  خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے عمران خان نے دورہ روس کے لیے انتہائی غلط وقت کا انتخاب کیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ  ملک کا وزیراعظم جب اپوزیشن کو کہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہے تو ہر شہری کو خطرہ ہے جو بات وزیراعظم کہتا ہے وہی بات کرائے کے ترجمان کرتے ہیں۔

لیگی رہنماوں کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو کیوں ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روک رہے ہیں۔

Comments are closed.