اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک اور لندن کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ نورخان ایئربیس پہنچے۔ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف اوروزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں۔ پاکستانی معیشت کو بھنورسے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ ان کا طیارہ نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ وزیراعظم کے ساتھ لندن سے ن لیگی رہنما، سینیٹر اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار، موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار کل سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ عہدہ سنبھالیں گے۔۔ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہاللہ کے کرم سے ملک واپس آگیا ہوں۔ نواز شریف اور وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کی ذمہ داری دی ہے۔ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی پوری کوشش کروں گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ملک کی خدمت کی ہے اب بھی کروں گا۔ بڑی امید ہے کہ ملک درست معاشی سمت میں لے جائیں گے ۔
Comments are closed.