پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 170 نشستوں پر برتری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی حکومت بنائے گی۔
پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اکثریت نواز شریف کے پاس نہیں بلکہ تحریکِ انصاف کے پاس ہے لیکن نتائج روک کر اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ان کی جماعت کو واضح اکثریت ملی ہے اور صدرِ پاکستان تحریکِ انصاف کو ہی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 253 حلقوں کے عبوری نتائج کے مطابق آزاد اُمیدوار 100 نشستیں لے کر آگے ہیں۔ ان آزاد اُمیدواروں میں اکثریت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ہے۔
Comments are closed.