راولاکوٹ فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، کیمکل سے تیار مضر صحت انڈوں کی فروخت کا انکشاف

راولاکوٹ: ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر چودھری امتیاز کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کمیکل سے تیار کردہ 5 ہزار سے زائد انڈے ضبط کر لیے۔

فوڈ انسپکٹر ناظم افتخار، امجد اقبال،محمد فرقان اور دیگر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹائیں، جنڈالہ اور تھوراڑ میں فروخت ہونے والے کیمیکل سے تیار انڈوں سے بھری گاڑی اپنی تحویل میں لیکر انڈے قبضے میں لے لیے۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان راولپنڈی کے نیلہ دولہ فارم ہاوس میں تیار کردہ انڈے آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں فروخت کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

Comments are closed.