یومِ تاسیس کے حوالے سے مظفرآباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدلقیوم نیازی , قائمقام صدر و سپیکر اسمبلی انوار الحق اور سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے یہ خطہ آزاد کرانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں.آزادحکومت کے قیام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے.
قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے.مقبوضہ کشمیر کے عوام پانچ اگست2019 سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں.قابض بھارتی افواج کے سامنے سینہ سپر کشمیری بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں.ہمارے آباؤاجداد کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں.
آزاد کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کا جھنڈا نہیں گرنے دینگے. بھارت کے ہٹ دھرم رویے نے کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا. کشمیر ی عوام نے آگ اور خون کے دریا عبور کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں.اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے. مقبوضہ کشمیر کے عوام جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے.ہم اپنے آباء کے الحاق پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے
Comments are closed.